پاکستانی ہار نہیں مانتے
مثال آپ کے سامنے ہے😂😂😂😂😛✌😀😋😂😛✌
👇👇👇
امریکہ میں مائیکروسافٹ نے "آئی ٹی ایکسپرٹ مینیجر برائے یورپ" کی ایک آسامی پر درخواستیں مانگیں۔ تقریباً پانچ ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں ۔ بل گیٹس اتنے امیدواروں کو دیکھ کر پریشان ہوگیا اور انہیں ایک بہت بڑے گراؤنڈ میں جمع کرکے ان سے مخاطب ہوا :
بل گیٹس: آپ سب کا بہت شکریہ۔ چونکہ یہ آسامی بہت ہی اہم اور ٹیکنیکل پوسٹ کے لیے ہے۔ لہذا آپ میں سے جو جاوا زبان کو جانتے ہیں، وہ موجود رہیں، باقی تمام حضرات سے معذرت، وہ جا سکتے ہیں
ایک پاکستانی بھی امیدواروں میں کھڑا تھا ۔ اس نے سوچا مجھے جاوا تو نہیں آتا لیکن پھر بھی میں اگر رک جاؤںتو کیا حرج ہے۔ چنانچہ وہ وہیں کھڑا رہا۔
جبکہ جاوا نہ جاننے والے ایک ہزار افراد چلے جاتے ہیں
بل گیٹس: ہماری آج کی مینیجر کی پوسٹ کے لیے مینجمنٹ کوالٹی بہت ضروری ہے۔ آپ میں سے وہ افراد جن کی ماتحتی میںکم از کم سو افراد ہوں، موجود رہیں، باقی سب جا سکتے ہیں
پاکستانی نے پھر سوچا کہ میرے تو گھر والے میرے ماتحت نہیں۔ لیکن رک جاتا ہوں ۔ ممکن ہے کوئی چانس بن جائے۔
امیدواروں میں سے مزید ایک ہزار افراد چلے جاتے ہیں
بل گیٹس: اس جاب کےلیے ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی ڈگری لازمی ہے۔ صرف اس ڈگری والے رکیں باقیوں سے معذرت ۔
پاکستانی نے پھر سوچا کہ ڈگری وگری تو کوئی نہیں ۔ مگر رک جانے میں کیا حرج ہے۔
ایک ہزار افراد مزید کم ہو گئے۔
بل گیٹس: ہمٰیں تجربہ کار مینجر کی ضرورت ہے۔ جس کے پاس کم از کم پانچ سالہ تجربہ ہے وہ رک جائے۔ باقی جا سکتے ہیں
پاکستانی پھر سوچتا ہے کہ تجربہ تو کسی کام کا نہیں لیکن جانے سے بہتر ہے کہ رک جاؤں ۔ شاید چانس بن جائے۔
ایک ہزار مزید افراد گراؤنڈ سے چلے گئے۔
بل گیٹس: گڈ ! اب صرف ایک ہزار مناسب افراد بچ گئے۔ امیدوار کیلیے ضروری ہے کہ اسے یورپ کی کئی زبانیں آتی ہوں
یہ سن کر آخری ہزار میں سے پانچ سو افراد اٹھ کر چلے گئے۔ پاکستانی اردو پنجابی کے سوا کچھ نہ جانتا تھا۔ لیکن بہرحال رک گیا۔
بل گیٹس: گڈ۔ آپ تمام افراد بنیادی شرائط پر پورا اترے۔ اب وہی امیدوار رکے جو روسی زبان پر عبور رکھتا ہو
یہ سن کر چار سو اٹھانوے افراد اٹھ کر چلے گئے۔ جبکہ پاکستانی اور ایک اور آدمی رک جاتے ہیں۔ اب آخری 2 افراد اور بل گیٹس گراؤنڈ میں موجود رہ گئے۔
بل گیٹس : بہت خوب ! آپ دونوں ان 5 ہزار افراد میں سے سب سے زیادہ قابل نکلے۔ ویری گڈ ۔ اب آپ دونوں ایک دوسرے سے روسی زبان میں بات چیت کریں ۔ جو زیادہ صحیح روسی زبان گرامر کے مطابق بولے گا ۔ وہ منتخب کر لیا جائے گا۔
پاکستانی نے سوچا اب منزل قریب ہے۔ دوسرے آدمی سے مخاطب ہو کر اردو میں بولا : "ہاں بھئی استاد، کیا حال ہیں؟"
دوسرا آدمی چیخ اٹھا : "اوئے کمینے! تو بھی پاکستانی ہے؟"😂😂